ریسکیو1122 کی باچا خان ائیرپورٹ، طورخم اور غلام خان بارڈر پر مرحلہ وار بلا معاوضہ خدمات کی فراہمی جاری

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات پر ریسکیو1122 نے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ، طورخم بارڈر اور غلام خان بارڈر پر مرحلہ وار مفت اور بلا معاوضہ خدمات فراہم کررہے ہیں، ریسکیو1122 نے مئی 2021 میں باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سہولیات کا آغاز کیا اور اب تک بیرون ممالک سے آنے والے 50 جسد خاکی خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ان کے آبائی علاقوں کو منتقل کرچکے ہیں جبکہ بیرون ممالک سے آنے والے شدید زخمیوں کو ریسکیو1122 ایمبولینسز میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے، باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ریسکیو1122 کا کنٹینر سٹیشن قائم ہیں جہاں 24 گھنٹے ریسکیو ایمبولینسز اور اہلکار موجود ہوتے ہیں، حالیہ وبا کورونا وائرس کے دوران ریسکیو1122 نے بیرون ممالک سے آنے والے 600 سے زائد مشتبہ و ممکنہ مریضوں کو قرنطینہ سنٹرز اور ہسپتال منتقل کرچکا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔