ال گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈالائنس ضلع اپراورلوئرچترال کے کابینہ کامشترکہ اجلاس ،12فروری کو پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ ہوگا

پشاور(چترال ایکسپریس)ال گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈالائنس ضلع اپرچترال اورضلع لوئرچترال کے کابینہ کامشترکہ اجلاس بسلسلہ
بحالی فائرووڈالاؤنس /فائرووڈچارجز بتاریخ11فروری بروزجمعہ پشاورمیں زیرصدارت چرمین اگیگالوئرچترال امیرالملک منعقدہوا
اجلاس کاباقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا
تلاوت کے بعدتمام ممبران نے باری باری اپنی قیمتی آراپیش کئے تمام آراکوسامنے رکھتے ہوئے ذیل فیصلے ہوئے
(1)مورخہ 12فروری بروزہفتہ بعمل 9بجے فائرووڈ الاونس/فائرووڈچارجز کے غیرمنصفانہ نوٹیفکیشن کے خلاف احتجاجی کیمپ پشاور پریس کلب کے سامنے شروع کیاجائیگا
(2)غیرمنصفانہ نوٹیفکیشن واپس نہ لینے کی صورت میں تمام سرکاری ملازمین آنے والے بلدیاتی انتخابات کے ڈیوٹی کامکمل بائیکاٹ کرینگے
(3)نوٹیفکیشن کے واپسی تک ضلع اپرچترال اورلوئرچترال کےتمام سرکاری دفاترمیں مکمل قلم چھوڑ ہڑتال ہوگی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔