عماٸیدیں لاسپورکی لاسپور میں واحد یوٹیلیٹی سٹور کو ختم کرنے کے فیصلے کی بھرپور مزمت ،
اپرچترال(چترال ایکسپریس۔۔۔امیرنایاب) عماٸیدیں لاسپور کا ایک ہنگامی اجلاس سابق کونسلر و معروف سیاسی و سماجی شخصیت نگاہ بن شاہ کی صدارت ہرچین لاسپور میں منعقد ہوا, اجلاس میں لاسپور میں موجود واحد یوٹیلیٹی سٹور کو متعلقہ حکام کی طرف سے بند کرنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تب مظاہرے کٸے جاٸیں گے۔ جسکا براہ راست نقصان تحریک انصاف کی حکومت کو ہوگا۔
لاسپور ویلی میں جوکہ چھ دیہات پر مشتمل لاسپور کی کثیر آبادی کے لئے ایک یوٹیلٹی سٹور نا کافی ہے۔معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کے حالیہ دورہ لاسپور کے موقع پر لاسپور کے عوام نے علاقےکی پسماندگی اور مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے لاسپور میں یوٹیلٹی سٹور کی تعداد بڑھانے کی درخواست کی تھی۔
اب لاسپور میں انٹرنیٹ کی ناکافی سروس کو جواز بنا کر ہرچین میں قائم یوٹیلٹی سٹور کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹور زرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز میں آن لائن سسٹم لاٸی گئی ہے۔ فی الوقت لاسپور ویلی میں فور جی سروس کے بعد ٹیلی نار کی سروس نہ فور اور نہ ٹو جی کا ہوکر رہ گیا ہے۔ انٹرنیٹ سروس تو کیا اب کال کرنا بھی دشوار ہوکر رہ گیا ہے۔
علاقے کے عماٸیدیں نے وزیر اعلی محمود خان، وزیر زادہ، سنیٹر فلک ناز صاحبہ اور تحریک انصاف کے ضلعی قائدین اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے درخواست کی ہیں کہ یوٹیلٹی سٹور کو ختم کرنے کے بجائے علاقے میں یوٹیلیٹی سٹور کے اضافے کے ساتھ بےلگام ٹیلی نار کمپنی کو لگام دیں اور فور جی سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
بصورت دیگر عوام لاسپور اس فیصلے کے خلاف بھر پور احتجاج کرین گے اور یہ عوام دشمن حکومتی فیصلہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کے لٸے نقصان دہ ثابت ہوگی۔