یوتھ کو نشے کی لعنت سے بچانے اور کھیلوں کے فروغ میں بزنس کمیونٹی اپنابھرپورکرداراداکرے گی،سرتاج احمد
کھیلوں کے باعث دنیامیں پاکستان کو ایک بہتر شناخت ملاہے،سرتاج احمد کی تقریب سے خطاب
پشاور(چترال ایکسپریس )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریزخیبرپختونخواکے کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان نے کہاہے کہ کھیلوں کے باعث دنیامیں پاکستان کوایک بہترشناخت ملاہے،کھیل کودایک اچھا مشغلہ ہے اس سے ہمیں بہترلیڈرزملیںگیے ،نواجونوں کو شعبہ کھیل کی جانب راغب کرنے کیلئے ہم سب نے اپناکرداراداکرناہوگا،ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزخیبر پختونخوافٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ملک ہدایت الحق اور سیکرٹری محمدارشداورسکواش کے انٹرنیشنل کھلاڑی دانش اطلس سے ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پر مولاناحزب اللہ چترالی ،مہمند چیمبر کے صدر سجاد علی سمیت دیگر شخصیات بھی موجودتھیں۔اس موقع پر خیبر پختونخوامیں فٹ سال سمیت مختلف کھیلوں کوفروغ دینے کیلئے غوروخوص کیاگیا،اُنہوں نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی خیبر پختونخواکے کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان نے کہاکہ اللہ کے فضل سے ہمارانوجوان نسل انتہائی باصلاحیت ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کے بدولت دنیامیں پاکستان کو ایک بہتر شناخت دی ہے،سکواش کے عالمی چمپئن روشن خان اوراعظم خان سے لیکر جان شیرخان تک تمام کھلاڑیوں نے نامساعد حالات میں بھی جس قدرخودکو منوایا ہے وہ لائق تحیسن ہیں،اسکے علاوہ ہاکی،والی بال،کرکٹ،فٹبال،ٹیبل ٹینس اورمارشل آرٹس سمیت مختلف کھیلوں میں ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے کامیا بی کے جھنڈے گھاڑدیئے ہیں،جن پرہمیں فخرہے،انہوں نے کہاکہ اس شعبے کو بام عروج پر پہنچانے اورکھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے حکومتی اداروں کیساتھ ساتھ بزنس کمیونٹی بھی اپناکرداراداکرسکتی ہے اوراللہ کے فضل سے ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے ملک بھرکی طرح خیبرپختونخوامیں بھی کھیل اورکھلاڑیوں کیلئے بھرپورکام کرے گی۔انہوں نے کہاکہ یہی بچے اس ملک کے معیارہیں جس کیلئے بھاگ دوڑکرینگے۔سرتاج احمد نے نشے کی بڑھتی ہوئی صورتحال پرسخت تشوش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہی وقت ہے کہ اگرہم نے نوجوان نسل کی بہتررہنمائی نہیں کی تو مستقبل میں اسکے انتہائی بُرے اثرات مرتب ہونگے ،نئی نسل کو اس لعنت سے بچانے کیلئے کھیل کامحاذ استعمال کرناچاہئیے۔اس موقع پر صوبائی فٹسال ایسوسی ایشش کے صدرحاجی ملک ہدایت الحق نے کہاکہ خیبرپختونخوافٹسال کو گراس روٹس لیول پرفروغ دینے کیلئے پاکستان فٹسال فیڈریشن اورانٹرنیشنل فیڈریشن کی سرپرستی میں برازیلین کوچزکو پشاورمدعوکیاجنہوں نے صوبے کے مختلف اضلاع سے تقریباً40سے زائد کوچزکوبنیادی ٹریننگ دی،جس سے یقیناًاس کومقبولیت ملے گی اورنئے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئینگے جو قومی اوربین الاقوامی سطح پرملک کا نام روشن کرینگے۔آخرمیں خیبر پختونخوافٹسال ایسوسی ایشن کے صدرحاجی ہفایت الحق اور سیکرٹری محمدارشدنے
ایف پی سی سی آئی کے کوارڈی نیٹر سرتاج احمد خان اور مہمند چیمبر آف کامرس کے صدرسجاد علی کو ایسوسی ایشن کی جانب سے یادگاری شیلڈبھی پیش کی۔