تحصیل کونسل تور کہو موڑ راہ حق پارٹی کا امیدوار پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردار

اپرچترال (چترال ایکسپریس)تحصیل کونسل تور کہو موڑ کہو راہ حق پارٹی کے امیدوارمولانا اشرف الدین نے پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تور کہو موڑ کہو میں راہ حق پارٹی پا کستان تحریک انصاف کے اتحا دی ہو نگے۔راہ حق پارٹی کے قائدین اور امیدوار تحصیل کونسل تور کہو موڑ کہو مولانا شرف الدہن نے پی ٹی آئی کے متوقع امیدوار میر جمشید الدین کے ساتھ خصو صی نشت میں یہ فیصلہ کیا کہ راہ حق پارٹی تور کہو موڑ کہو میں میر جمشید الدین کی حما یت کرییگی اور اپنے امید وار ان کے حق میں دستبردار کر دئیے۔میر جمشیدالدین کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل راہ حق پارٹی کے امیدواراور قائدین کے ساتھ رابطے میں تھا تا کہ کم ازکم تور کہو مو ڑ کہو تحصیل کی حد تک اتحا د ممکن ہو سکیں۔ آج راہ حق پارٹی کے قائدین اور امیدوار کے ساتھ خصو صی نشست ہوا جس کے بعد راہ حق پارٹی کے امید وار میرے حق میں دستبردارہوا جس پر میں راہ حق پارٹی کے قائدین اور امید وار کا تہہ دل سے مشکور ہو اور انشا ء اللہ ایک ساتھ ملکر علا قے کے مسا ئل حل اور علا قے کے حق کے لئے مل کر جدو جہد کریں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔