آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس اپر اور لوئر چترال کے نمائندگان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب،احتجاجی کیمپ موخر۔

پشاور(چترال ایکسپریس)اگیگا کے صوبائی قائدین اور اگیگا چترال کے قائدین کی موجودگی میں حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ طے پاگیا جس کے لئے پی ٹی آئی کے رہنما سرتاج احمد خان نے خصوصی کردار ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق چترال اپر اور لوئر کے ملازمین نے فائرووڈ الاؤنس،فائر ووڈ چارجز کی بحالی کے سلسلے میں پریس کلب پشاور کے سامنے ایک احتجاجی کمیپ لگایا تھا۔اس کیمپ کا اگیگا کے صوبائی قائدین سید محمد باچا اور وزیرزادہ نے دورہ کیا اور پی ٹی آئی چترال کے رہنما سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد نے بھی دورہ کیا۔سرتاج احمد خان کی کوششوں سے اگیگا کے صوبائی قائدین حکومت کے ساتھ مذاکرات پرقائل ہوئے اور ایک وفد مذاکرات کیلئے جن میں سید محمد باچا،وزیرزادہ،چیئرمین اگیگا لوئر چترال امیر الملک اورچیئرمین اگیگا اپرچترال قاری احمدعلی شامل تھے۔جنہوں نے سرتاج احمد خان کی موجودگی میں سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر نعمان،اسپیشل سیکرٹری خزانہ سفیر احمد کے ساتھ مذاکرات کئے۔مذاکراتی ٹیم اور حکومت اس بات پر متفق ہوگئے کہ فائر ووڈ الاونس کو سابقہ اپنی اصلی حالت پر بحال کیا جائے گا اور فائر ووڈ چارجز مارکیٹ ریٹ پر دیا جائیگا۔اس معاہدے کے بعد پی ٹی آئی رہنما سرتاج احمد کے کہنے پر احتجاجی کیمپ کو اس شرط پر موخر کردیا گیا کہ فروری کے مہینے میں اس کا نوٹفیکیشن کیا جائیگا۔بصورت دیگر تمام سرکاری ملازمین بلدیاتی انتخابات میں ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کریں گے۔کامیاب مذاکرات کے بعد اگیگا کے رہنماؤں نے سرتاج احمد خان کا شکریہ ادا کیا۔سرتاج احمد خان نے وعدہ کیا کہ دس دن کے اندر اندر فائر ووڈ الاؤنس اور فائر چارجز کا نوٹفیکیشن کروائیں گے۔چترال کے تمام سرکاری ملازمین نے سرتاج احمد خان کا شکریہ ادا کیا اور احتجاجی کیمپ کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔