پی ٹی آئی کے سابق یوتھ صدر ضیاء الرحمن خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل

چترال(چترال ایکسپریس)چترال ٹاون کے ریحانکوٹ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف یوتھ چترال کے سابق ضلعی صدر ضیاء الرحمن اور عوامی نیشنل پارٹی کے اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے ضلعی صدر ریاض احمد نے اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر خاندان اور ساتھیوں سمیت باقاعدہ طور پر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس سلسلے میں ایک شمولیتی تقریب ریحانکوٹ چترال میں منعقد ہوئی۔ جہاں پر علاقہ معززین اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں نے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل چیئرمین شپ چترال کے نامزد امیدوار وجیہ الدین کی کامیابی کے لیے ہر قسم کی کوشش اور تعاون کا یقین دلایا۔تحصیل چئیرمین کے منتخب امیدوار وجیہ الدین نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکباد دی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔