مسرور نادر تاج نے سول جج کے امتحانات پاس کرنے کے بعد سروس جوائن کر لیا

چترال ( محکم الدین )چترال کے نوجوان قانون دان مسرور نادر تاج نے سول جج کے امتحانات کامیابی سے پاس کرنے کے بعد سروس جوائن کر لیا ہے۔ مسرور نادر تاج والد گرامی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کچھ عرصہ چترال میں پریکٹس کرتے رہے ۔ اورحالیہ امتحانات میں شریک ہوکر انہوں نے سول جج کا امتحان پاس کر لیا۔ وہ چترال کے معروف اور سنئیر ترین قانون دان صاحب نادر ایڈوکیٹ کے فر زند ہیں۔ ان کی بطورسول جج تعیناتی پر عوامی حلقوں ، خاندان کے افراد اور عزیزو اقارب نے خوشی کا اظہارکیا ہے ۔ اور انہیں مبارکباد دی ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔