عالمی زبانوں کے دن کے موقع پر آداب تریچمیر گرم چشمہ کی جانب سے  گرم چشمہ میں ایک مشاعرہ پروگرام منعقد

چترال(چترال ایکسپریس)21 فروری عالمی زبانوں کے دن کے موقع پر آداب تریچمیر گرم چشمہ کی جانب سے  گرم چشمہ میں ایک مشاعرہ پروگرام بنام”تت باپو زوبانو انوس”کے نام سے منعقدکیا گیا جس میں چترال کے جانے مانے ناموار شعراء نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد چترال کے کونے کونے کے شعراء، مضمون نویس اور نوجوانوں کے اندر چھپے صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔

پروگرام کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تلاوت کی سعادت قاضی اختیشام الحق نے حاصل کی  اس کےبعد یدغا زبان میں مقالہ علاوءالدین نے پیش کی اور ساتھ ساتھ اردو مقالہ سید اکرام علیشاہ اور کھوار مقالہ محبوب الحق حقی نےپیش کی۔
آداب تریچمیر گرم چشمہ کی طرف سے اخلاص الدین کو بابائے ستار ایوارڑ،علاو الدین کو بابائے یدغا اور
مسرت بیگ مسرت، اقرار الدین خسرو،علی نور راہی،غلام رسول بیقرار، یونس عادل، صدراعظم سنگال،احمد الدین صرافی، عبید فلک، خوش محمد خوشبو اور محمد شفی شفا کو آدبی حسن کارکردگی سے نوازہ گیا اور ساتھ ساتھ اصغر علی ساگر اور محمد والی ثانی کو ثقافتی ایوارڑ  پیش کیا گیا۔
اس پروگرام میں آداب تریچمیر کے شعراء  اعجاز احمد غمگین بانی اداب تریچمیر گرم چشمہ ، صدر خوش محمد خوشبو ، نائب صدر علاوالدین حیدری، اسرار الدین مراد، امتیاز علی مسکان،احمد الدین صرافی،سلطان صلاح الدین صالح، شیر افگان افگان،  سرداراعظم سنگال، سید اکرام علی شاہ عیان، فیاض احمد فیض، رامیز علی ہمراز اور مہمان شعراء میں عبدالحسیب حسیب، افضل حسین شاہ مہجور، طارق اللہ ناشاد، محمد زاہد افنان، غلام اسحاق صدر، حفیظ اللہ آمین، محمد جناح الدین پروانہ، محبوب الحق حقی، ظہور الحق دانش اور قاضی اختیشام الحق نے شرکت کی۔
پروگرام کے آخر میں موسیقی کا انعقاد کیا گیا جس میں اصغر علی ساگر،بختاور شاہ اور افضل علی مہجور نے اپنی اواز سے لوگوں کو لطف اندوز کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔