اپر چترال ریسکیو1122میں سکیل 1سے پندرہ تک ملازمین کی بھرتی میں ضلعی کوٹہ ختم کرناظلم ہے۔سہروردی خان

چترال (نمائندہ ایکسپریس )اپرچترال کے سیاسی وسماجی رہنماوں نے اس بات پرتشویش کااظہارکیاہے کہ بونی کے لئے منظورہونے والےریسکیو1122میں سکیل 1سے پندرہ تک ملازمین کی بھرتی میں ضلعی کوٹہ ختم کرکے ان پوسٹوں کوزونل کوٹے میں رکھاگیاہے اس زونل کوٹے کے تحت یہ اپرچترال کاچھٹامحکمہ ہوگا۔جس کے کلاس فورملازمین بھی سوات سے بھیجے جائیں گے۔ایک اخباری بیان میں تحصیل چیئرمین مستوج کے امیدوارسہروردی خان یفتالی نے تمام سیاستدانوں سے اپیل کی ہے کہ سیاسی وابستگی سے بالاترہوکراس ظلم کے خلاف آوازاُٹھائیں اوراس کوباقاعدہ مہم بناکرآگے بڑھائیں تاکہ اپرچترال کے بے روزگارجوانوں کاحق ضائع نہ ہو۔ اس سے پہلے پانچ محکموں میں باہرسے کلاس فورملازمین بھرتی کئے جاچکے ہیں جوبڑاظلم ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔