لاسپور،عرفان الدین بلامقابلہ یوتھ کونسلر منتخب ہوگئے ،

اپرچترال(چترال ایکسپریس)عرفان الدین بلامقابلہ یوتھ کونسلر منتخب ہوگئے ۔عرفان الدین صوبہدار سرفراز شاہ المعروف ” کھامشی صوبہ دار” کے فرزند ہیں۔ صوبہدار کھامشی مرحوم جماعت اسلامی کے سرگرم کارکن رہے ہیں ۔ آپ انتہائی ظریفانہ طبیعت کے مالک تھے اور اپنے برجستہ جملوں سے سامعین کو محظوظ کرنے میں مہارت تامہ رکھتے تھے۔ آپ کے برجستہ اور طنز ومزاح کے پیراے میں کہے ہوے الفاظ معاشرے کے کسی نہ کسی خامی کو اجاگر کرنے اور اس کا سدباب کرنے کے لیے ہوتے تھے۔ صوبہ دار مرحوم انتہائی ملنسار اور ہشاش بشاش طبیعت کے مالک تھے۔ اعلی درجے کے مہمان نواز ،معاملہ فہم اور زیرک انسان تھے۔ علاقہ لاسپور کی ترجمانی اور تعارف کے لیے آپ کا نام ہی کافی تھا۔ آج لاسپور کے عوام نے اس کے بیٹے عرفان الدین جس کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے کو بلا مقابلہ یوتھ کونسلر منتخب کرکے اپنے اس عظیم ہیرو کے خدمات کا عملی طور پر اعتراف کیا ہے ۔ اہلیان علاقہ نے عرفان الدین کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا یے کہ عرفان الدین اپنے عظیم باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کرنے گمیں اپنا بھرپورکردار ادا کرینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔