
تازہ ترین
وزیراعلیٰ محمود خان کی سابق وزیر داخلہ سنیٹر رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار
پشاور(چترال ایکسپریس) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سابق وزیر داخلہ سنیٹر رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے سوگوارخاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
