سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفکیچر ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے وفد کا ریجنل آفس چمبرآف کامرس خیبرپختونخوا کا دورہ

پشاور(چترال ایکسپریس) خیبرپختونخوا کے گیارہ سپیشل اکنامک صنعتی زون میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں اور سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفیکچر ایسوسی ایشن سیالکوٹ وسطی ایشیائی ریاستوں کے منڈیوں کو ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے صوبے میں سرمایہ کاری کرکے موقع سے فائدہ اٹھائے ۔ ان خیالات کا اظہار سارک چیمبرکے نائب صدر حاجی غلام علی اور فیڈریشن آف پاکستان خیبرپختونخوا کوآرڈینیٹر سرتاج احمدخان نےسرجیکل انسٹرومنٹ مینوفکیچر ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے وفد کا دورہ یجنل آفس خیبرپختونخواکے موقع پر کیا۔ حاجی غلام علی، نومنتخب میئر زبیرعلی اورسرتاج احمد خان نے وفد کا استقبال کیا اور انھیں صوبے کی صنعتی ومعاشی ترقی سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ کے بزنس کمیونٹی کی سپورٹس سامان، سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفیکچر میں وسیع تجربہ ہے اور صوبے میں میڈیکل وسپورٹس ٹورازم میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہے جبکہ وسطی ایشیائی ریاستوںکے منڈیوں کو بھی صوبے کے گیارہ بارڈرسٹیشنوں اور گیارہ اکناسپیشل صنعتی زون سے رسائی ممکن ہیں اور صوبے میں سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے صنعتی ومعاشی ترقی میں سیالکوٹ کے بزنس مین کے تجربے سے استعفادہ حاصل کرنے کے لئے باہمی روابط ضروری ہے ۔ وفدکو پاک افغان جائنٹ صنعتی نمائش سے آگاہ کیا اور انھیں دعوت دی کہ پاک افغان ایکسپو میں سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفیکچر بھی اپنااشیاءڈسپلے کرے تاکہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں ایکسپورٹ بڑھاسکے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے صنعتیں لگانے کے لئے خیبربنک کی جانب سے بلاسود قرضوں کے نئی پالیسی سے وفد کو آگاہ کیا اور ہائیڈل، زراعت، ٹورازم،معدنیات سمیت دیگر سرجیکل انسٹرومنٹ بنانے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور اس کے لئے فیڈریشن آف پاکستان ریجنل آفس اور صوبے بھر کے چیمبرزآف کامرس ایسوسی ایشن کے ساتھ ہرقسم تعاون اور ایم او یو کرنے کے لئے تیارہیں۔اس موقع پر سرجیکل ایسوسی ایشن کے چیئرمین وقاض رضا، چیف کوآرڈینیٹر جہانگیر باجوہ، سابقہ چیئرمین طاہر اشفاق نے کہاکہ سمیڈا صوبے کے ضرورت کے مطابق نئے پراجیکٹ بنائے اور سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لیں بصورت دیگرغیر ضروری انڈسٹری لگانے کی صورت میں فارن فنڈنگ پراجیکٹ ناکام ہوجائینگے جس سے سرمایہ کاروں کو نقصان ہوتی ہیں۔ انہوں نے پاک افغان جائنٹ ایکسپو میں سرجیکل انسٹرومنٹ ڈسپلے کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے جلد صوبے بھر کے چیمبرزآف کامرس کا دورہ کا اعلان کیا۔وفد نے نومنتخب میئر پشاور زیبرعلی کو مبارکباد پیش کی اور انھیں سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی جبکہ حاجی غلام علی اور سرتاج احمد خان نے انھیں فیڈریشن آف پاکستان کی جانب شیلڈز پیش کی اور اعزاز میں پروقار ظہرانے دیا۔اس موقع آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے منہاج باچااور سابقہ چیئرمین مشتاق احمد اور صوبے کے بزنس کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔وفد وقاض رضا، جہانگیر باجوہ، طاہر اشفاق، نوید۔ شایان احمد، عماد چیمہ، یوسف باجوہ، سلمان اعوان، وقاض چیمہ ودیگر پر مشتمل تھا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔