بلدیاتی الیکشن میں سیاسی قیادت اپنی منشور پر ووٹ مانگیں،قوم کو تقسیم نہ کریں۔شفیق الملک 

چترال(چترال ایکسپریس)جذبہ خدمت تنظیم چترال اویر کے سرپرست اعلی شہزادہ شفیق الملک نے تمام سیاسی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی الیکش مین ووٹ اپنی پارٹی منشور پر مانگین اور لوگوں کو مطمئن کرنے کی کوشیش کریں۔خدارا قوم کو مزہب،علاقایت اور قومیت پر تقسیم کرنے کی کوشیش نہ کریں۔اسے نفرتیں جنم لیتی ہیں۔لیڈر کا کام قوم بنانا ہوتا ہے تقسیم کرنا نہیں ہوتا۔لیکن بدقسمتی سے سیاسی قیادت اپنی مضموم مقاصد کے حصول کے لیۓ قوم کو تقسیم کرتی ہے۔چترال کی مثال ایک گھر کی ہے اور چترال میں رہنے والوں کی مثال ایک گھر میں رہنے والے افراد کی مانند  ہیں۔گھر میں سگے بھائیوں میں بھی اختلافات ہوتے ہیں پھر وہ حل ہوجاتے ہیں۔چترالی سب بھائی بھائی ہیں کوئی کسی سے برا یا اچھا نہیں ،کوئی کسی سے چھوٹا یا بڑا نہیں ۔چترال میں سب ایک دوسرے کو برابر کی عزت دیتے ہیں۔چترالیوں کا آپس میں ایک دوسرے سے احترام کارشتہ ہے اسکو برقرار رکھنا سیاسی قیادت اور لوگوں کی ذمہ داری ہے۔چترالی قوم اپنی شرافت ،دیانتداری ،اور امانتداری کی وجہ سے پوری دنیاء میں مشہور ہیں اور ہم اگے بھی انشاء اللہ شاندار طریقے سے ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوۓ پوری دنیاکے لیۓ ایک مثال قائم کرینگے گے۔انہون نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں چترال کے تمام سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے  اور پھر بھی اگر کسی نے لوگوں کو مذہب،قومیت اور علاقایت پر اکسایا تو وہی چترال کا اصل دشمن تصور کیا جاۓ گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔