پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال نے اپنے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا

چترال(چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال نے اتوار کے روز  سے اپنے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیااس سلسلے میں اتوار کے صبح پارٹی کے مرکزی دفتر میں

ختم القرآن کی بابرکت محفل اور دعا کا اہتمام کیا گیا تھا اس کے بعد گیارہ بجے دن بروز یوسی علاقہ گہریت میں پیپلز پارٹی کے وی سی نظامت کے امیدوار عبدلحکیم پسوال کے گھر میں ایک بڑے عوامی اجتماع کا پروگرام بنایا گیا تھا جس میں گہریت سمیت گرد و نواح سے بھاری تعداد میں پارٹی ورکروں اور عام لوگوں نے شرکت کی اور تمام شرکا نے یک زبان ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل امیدوار قاضی فیصل احمد سعید سمیت پارٹی کے تمام امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کا وعدہ کیا اس کے بعد دوسرا پروگرام بروز دومون میں منعقد ہوا جس میں وی سی نظامت کے امیدوار سمیت علاقے کے لوگوں نے شرکت کی اس کے بعد بڑا عوامی اجتماع پارٹی کے یو سی بروز کے صدر کی دعوت پر انکے دولت خانے میں منعقد ہوا ۔وہاں پے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں اور عوام الناس بھر پور انداز میں شرکت کی ان اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر انجنیئر فضل ربی جان تحصیل صدر اور انچارج الیکشن سیل عالمزیب ایڈوکیٹ و تحصیل چئیرمین شپ کے امیدوار قاضی فیصل احمد سعید نے پاکستان پیپلز پارٹی اورزوالفقار علی بھٹو کے پاکستان کے لیے اور خاض کر چترال کے لیے انکے خدمات کا زکر کیا اور اور انے والے دنوں میں چترالی عوام کی خدمت کا اعادہ کیا۔۔۔اس الیکشن مہم میں پارٹی قیادت کے ضلعی قیادت کے علاوہ صدر پی ایل ایف قاضی سجاد  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سرور کمال ایڈوکیٹ صدر پی ایس ایف جاوید اقبال  پی وائی او کے کٹور  سمیت دیگر رہنما شامل تھے اس موقع پر تحریک انصاف ،جماعت اسلامی اور عوامی نشینل پارٹی سمیت مختلف پارٹیوں سے لوگ مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔