وزیر اعلی محمود خان کی اخگرام میں فارسٹ چیک پوسٹ پر سمگلروں کی گاڑی کا ڈیوٹی پر مامور فارسٹ گار ڈ کو کچلنے کے واقعے کا نوٹس

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے دیر کے علاقہ اخگرام میں فارسٹ چیک پوسٹ پر سمگلروں کی گاڑی کا ڈیوٹی پر مامور فارسٹ گار ڈ کو کچلنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کیلئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس بہیمانہ واقعے کے مجرمان قانو ن کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے ، ا±نہیں گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے گی اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے واقعے میں شہید ہونے والے فارسٹ گارڈ کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی د±عا کی ہے۔ ا±نہوںنے کہاہے کہ حکومت شہید کے ورثائ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ا±ن کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ جنگلات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حکومت جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور لکڑیوں کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔