دروش، جے یوآئی اور جماعت اسلامی میں اتحاد ہونے والا ہے۔جے یوآئی عمائدین کا جلسے خطاب

چترال(چترال ایکسپریس)پیر28فروری کو جمیعت علماء اسلام  عمائدین دروش کی ایک ریلی زیر قیادت مولانا امین آحمد امیر جے یو آئی ایف دروش  مدرسہ قاسم العلوم دروش سے نکل کر آڑیان ڈپ دروش تک جا کر واپس حیدر عباس پلازہ نیو بازار دروش پہنچ کر ایک جلسہ کیا اس موقع پر قاری فضل الحق ،قاری مبارک   شیر محمد سابقہ ناظم شیشیکوہ مولانا محمود الحسن، جے یو آئی ایف دروش مولانا انعام الحق سابقہ ناظم نگر وغیرہ موجود تھے اس موقع پر قاری فضل الحق نے حاضرین سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہماری صوبائی قیادت نے تحصیل میر کے لئے شیر محمد کو ٹکٹ جاری کیا ہے اور ہمارے ڈسٹرکٹ عمائدین نے غیردانشمندانہ فیصلہ کرکے مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کیا ہے اور ہمیں ڈسٹرک عمائدین کا فیصلہ قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگرہمیں انتخابی نشان کتاب نہ دیاگیا تو ہم اپنی مرضی کا نشان لینگے انہوں نے کارکنان سے اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد کارکنان کو خوشخبری  ملی گی اورجماعت اسلامی دروش کے ساتھ اتحاد ہونے والا ہے۔اس کے بعد مولانا امین احمد نے کہا کہ صوبائی قیادت نے تحصیل چئیرمین کے لئے شیر محمد  کو ٹکٹ جاری کیا ہے ہم صوبائی قیادت کی فیصلے کے مطابق شیر محمد کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔