سابق ناظم محسن حیات شاداب آزاد امیدواربرائے تحصیل چئیرمین مستوج سھروردی خان کی حق میں دستبردار

اپرچترال(چترال ایکسپریس)اپر چترال مستوج کے ہر دل عزیز شخصیت سفیر درد سابق ناظم محسن حیات شاداب نےحالیہ بلدیاتی ایلکشن میں تحصیل چیرمین کی نشت کے لیے آزاد امیداور کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ پیر کے روز ایک مقامی گسیٹ ہاوس میں علاقے کے عمایدین سے مشاورت کے بعد محسن حیات شاداب نے علاقے کی بہتر مفاد میں اتفاق و یگانگت پر یقین رکھتے ہوۓ آزاد امیدوار سھروردی خان کی حق میں دستبردار ہوۓ۔
اپنے خطاب میں سابق ناظم محسن حیات شاداب نے کہا کہ گزشتہ کٸی صدیوں سے لاسپور یارخون مستوج کے عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔یہاں کے بدقسمت عوام آج بھی زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔اس کی سب سے بڑی وجہ ہم خود ہیں جب تک ہم اس مٹی کا قرض نہیں چکایں گے ہم اسی طرح پھتر کی دور میں جیں گے۔أس علاقے کی مفاد کی خاطر ایک دوسرےکا ساتھ دینا ہو گا۔سب سے علاقے کی ترقی کو اہمیت دینا ہو گا۔
یاد رہے محسن حیات شادب ایک ابھرتا ہوا اسٹار ہے جسکے کٸی مداح اور چاہنے والے ہیں۔

 تحریک حقوق مستوج کے آراکین نے مستوج یارخون لاسپور کے ان آزاد امیدواروں کے ایک مشاورتی اور ہم آہنگی پرمبنی میٹنگ منعقد کیا تھا اس مشاورتی میٹینگ کا مقصد علاقے کی مفاد اور ہم آہنگی کو مد نظر رکھ کر یہ فیصلہ طے کرنا تھا کہ سب آزاد امیداور علاقے کے لوگوں کے سامنے اپنے اپنے الیکش کے حوالے سے بلدیاتی نظام کے تحت اور اس سسٹم کی اصولوں کے مطابق اپنے منشور پیش کرے۔
اس موقع مستوج کے عمایدیں نے شرکت کی اور تحریک حقوق مستوج کے ممبران بھی شامل تھے۔اس میٹینگ میں وادی لاسپور سے  تحصیل چئیرمین کے لئےآزاد امیدوار سھروردی خان اور دیگر نے خطاب کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔