یونیورسٹی آ ف چترال نے ایم اے (پرائیویٹ) سالانہ امتحانات برائے2021کے نتائج کا اعلان کردیا

چترال(چترال ایکسپریس) کنٹرولرامتحانات یونیورسٹی آف چترال کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جامعہ چترال نے ایم اے(پرائیویٹ) سال 2021 کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کے آٹھ مضامین یعنی عربی، اکنامکس، انگلش، ہسٹری،انٹرنیشنل ریلیشنز، اسلامیات، پولیٹکل سائنس اور اردو میں مجموعی طور پر767 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 585 امیدواران کامیاب قرار پائے۔ یوں کامیابی کا مجموعی تناسب 76فیصد رہا۔ مذکورہ نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ امیدواروں کی ڈی ایم سی (DMC) اُن کے مستقل ایڈریس پر بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔

اس سے قبل کنٹرولر امتحانات کے دفتر میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں مذکورہ نتائج کا اعلان کیاگیا۔مذکورہ امتحانات کے دوران بننے والے یو۔ایف۔ایم کیسز کی سماعت 10مارچ 2022 بروز جمعرات جامہ چترال میں ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔