وی سی کجوکے عوام کا متفقہ طور پر آزاد امیدوار برائے تحصیل چیئرمین الحاج رشید احمد  کی حمایت کا اعلان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)منگل یکم مارچ کو وی سی کجو کے کجو پائین اور کجو بالا کے عمائیدین کابلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس آزاد امیدوار برائے تحصیل چئیرمین الحاج رشید احمد  کےگھر میں معنقد ہواجس میں معتبرات علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔مٹینگ میں کجو پائیں اور کجو بالا کے عوام نے متفقہ طور پر آزاد امیدوار برائے تحصیل چیئرمین الحاج رشید احمد  کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الحاج رشید احمد علاقہ کا بیٹا ہے اس لئے عوام علاقہ پارٹی سے بالاتر ہوکر علاقے کی بہتری اور ترقی کے لئے الحاج رشید احمد کو ووٹ دیں۔اُنہوں نے امیدکا اظہار کیا کہ الحاج رشید احمد علاقے کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہے اس لئے وہ منتخب ہوکر علاقے کی بہتر خدمت کریگا ۔میٹنگ سے اپنے خطاب میں الحاج رشید احمد نے عوام علاقہ کا اُن کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ منتخب ہوکر نہ صرف عوام کوہ بلکہ تحصیل چترال کی بہتری اور ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔اُنہوں نے عوام سے 31مارچ ۔کو ان کے حق میں ووٹ استعمال کرنے کی اپیل کی۔میٹنگ میں  صوبیدار رحمت حکیم خان ،قاضی حسین احمد ،سلیم خان،عبد الکریم خان ریٹائرڈہیڈ ماسٹر رجولی خان ودیگر نے اظہار خِیال کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔