سرتاج خان کی شبانہ روز محنت اور کوششوں کی وجہ سے فائرووڈ الاؤنس بحال ہوا،آل گورنمنٹ ایملائیز گرینڈ الائنس ضلع چترال لوئر

چترال(چترال ایکسپریس)آل گورنمنٹ ایملائیز گرینڈ الائنس ضلع چترال لوئر کے جنرل سیکرٹری ضیاءالرحمان نے اپنے ایک اخباری بیان میں ضلع چترال کے ملازمین کے فائرووڈ الاؤنس اور چارجز کی بحالی میں سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شبانہ روز محنت اور کوششوں کی وجہ سے فائرووڈ الاؤنس بحال ہوا۔ یادرہے کہ 29 نومبر 2021 کو صوبائی حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن خاص طور پر چترال کے ملازمین کے دونوں الاؤنسز ‘فائر ووڈ الاؤنس اور فائر ووڈ چارجز’ کو ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ جس کے خلاف ضلع چترال لوئر اور اپر کے ملازمین نے پشاور۔ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر مطالبہ کیا تھا کہ دونوں الاؤنسز کو بحال کیا جائے۔ اس سلسلے میں سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان نے حکومت اور ملازمین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے فائر ووڈ الاؤنس کو مکمل طور پر اپنی سابقہ حیثیت میں بحال کروایا اور ووڈ الاؤنس میں بھی اضافہ کروایا۔ تاہم چترال کے شدید موسمی حالات کے پیش نظر یہ الاؤنس ناکافی ہے۔ اس رقم سے چترال جیسے یخ بستہ علاقے میں دفتری امور سر انجام دینا تقریبا ناممکن ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔