وزیر اعلی محمود خان ضلع تورغر گاڑی میں حادثے میں6 افراد جبکہ بنوں میں دیوار گرنے سے تین بچیوں کے جان بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع تورغر میں گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 6 افراد جبکہ بنوں میں دیوار گرنے سے تین بچیوں کے جان بحق ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے ان واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔