ڈی ایچ او آفس اپر چترال میں بہار شجر کاری مہم کا افتتاح ہوگیا
اپرچترال(چترال ایکسپریس)ڈی ایچ او آفس اپر چترال میں بہار شجر کاری مہم کا افتتاح ہوگیا۔۔ ڈی ایچ او اپرچترال ارشاداحمد نےپودا لگاکر بہار شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ جمعرات 3مارچ 2022 کو فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ڈی ایچ او آفس اپرچترال اورہیڈکواٹرہسپتال بونی میں
ڈی ایچ او اپرچترال ڈاکٹرارشاداحمد کی نگرانی میں شجرکاری مہم کاآغازکیاگیا
ڈی ایچ او اپرچترال ڈاکٹرارشاداحمد نے جملہ عوام اپرچترال سے شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لینے، اپنے ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے اور پاکستان کے لئے ایک پودا ضرور لگانے کی بھرپور اپیل کی۔
اس موقعے پر ایم ایس ہیڈکواٹرہسپتال ڈاکٹرفرمان ولی، آرایف او محمدنزیر ڈسٹرکٹ ،زکواۃ چرمین لوئرچترال محمد قاسم اور ڈی ایچ او آفس اور ہیڈکواٹرہسپتال کا عاملہ موجود تھے
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں