جمعیت علمائے اسلام لویر چترال نے چار رہنماؤں کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کردی

چترال (ظہیر الدین سے)جمعیت علمائے اسلام لویر چترال کے امیر مولانا عبد الرحمن نے بلدیاتی انتخابات میں دروش تحصیل میں جماعت اسلامی کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنے کی پاداش میں سابق نائب ضلع ناظم مولانا عبد الشکور سمیت چار رہنماؤں کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کردی ہے۔ راقم کے ساتھ دستیاب امیر ضلع کی دستخط اور مہر کے ساتھ مولانا عبد الشکور، مولانا امین، قاری فضل حق اور حاجی شیر محمد کے نام جاری شدہ چار الگ الگ حکمناموں میں کہا گیا ہے کہ صوبائی نظم کے فیصلے کی روشنی میں ضلعی جمعیت نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد طے کرلی تھی جسے نہ مان کر پارٹی سے بغاوت کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں پارٹی کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان لاحق ہوگئ۔ حکمنامے میں مخاطب رہنماؤں سے کہا گیا ہے کہ آئندہ کے لئے پارٹی کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں رہا اور نہ پارٹی کے نام اور پرچم کو استعمال کرسکتےہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔