پی ایم ایل این اور جے یو آئی کا بونی میں مشترکہ اجلاس ۔انتظار علی خان ایڈوکیٹ پی ایم ایل این میں شامل ۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)جوں جوں بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ قریب آتا ہے۔علاقہ کے امیدوار عوامی اجتماعات منعقد کرنے اور عوام کو اعتماد میں لینےکےسرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر اتوار6مارچ کو ایک پروقار تقریب پی ایم ایل این اور جے یو آئی کے مشترکہ اور متفقہ امیدوار محمد پرویز لال کے انتخابی مہیم کے سلسلے بونی میں منعقد ہوا۔ جے یو آئی اور پی ایم ایل کے ورکروں کے علاوه کثیر تعداد میں علاقے کے معتبرات نے شرکت کی ۔صدارت جے یو آئی کے نامی گرامی رہنما اور علاقے کے جانا پہچانا شخصیت مولانا فدالرحمن نے کی جبکه نظامت کے فرائض جنرل سکرٹری مسلم لیگ نواز پرنس سلطان الملک نے انجام دی۔تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔اس موقع پر نوجوان اور ممتاز قانون دان انتظار علی خان، صدر پی ایم ایل این سید احمد خان اور کابینہ کی خصوصی دعوت پر مسلم لیگ نواز میں شامل ہونے پر اصولی طورپر راضی ہوکر اجلاس میں شرکت کی۔ سنئیر لیگی شخصیات عبدالرحمٰن،صوبیدار عبدالجلال اور صدر مسلم لیگ سید احمد خان ہار اور ٹوپی پہناکر انہیں خوش امدید کہا اپ کی شرکت کو پاکستان مسلم لیگ نواز کے لیے بڑی کامیابی اور نیک شگون قرار دی۔ایڈوکیٹ انتظار علی اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ خاندانی طوپر وابستگی مسلم لیگ سے تھی لیکن کچھ عرصہ سے اے این پی کے ساتھ منسلک رہا اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں میں خود بھی تحصیل نشست کے امیدوار تھے ۔اپ مسلم لیگ کو فعال بنانے کے لیے مختلف تجاویز دی اور پارٹی کو علاقے میں فعال بنانے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کی۔صدر پاکستان مسلم لیگ نواز اپرچترال سید احمد خان جو تقریب میں موجود تھے ابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے ممتاز قانون دان انتظار علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب آپ کے اعزاز میں پروقار شمولیتی تقریب منعقد کی جائیگی آپ کا اصولی طورپر پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی کے لیے خوش ائیند اور کامیابی کی نوید ہے۔سید احمد خان نےشراکاء کا شکریہ ادا کیا کہ موسم کی خرابی کے باوجود کثیر تعداد میں شرکت کرکے پی ایم ایل این ،جے یو آئی اور پرویز لال پراعتماد کا اظہار کیا۔اپ نے کہا کہ اس وقت بلدیاتی انتخابات قریب ہوتے جارہے ہیں امیدوار میدان میں ہیں ہم ایسے امیدوار کی حمایت میں آواز بلند کرکے ووٹ مانگ رہے ہیں جو حقیقی طور پر عوامی لیڈر کہلانے کے حقدار ہیں۔ پرویز لال اپنا سب کچھ عوام کے لیے وقف کرچکا ہے آپ حقیقی معنوں میں نڈر،اور باصلاحیت نوجوان ہیں۔آپ عوام کی نمائندگی کرنے کے صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔اس لیے عوام سے گزارش ہے کہ اس باصلاحیت نوجوان کو منتخب کرکے خدمت کا موقع دیں۔انہوں نے پاکستان مسلم لیگ کی چترال کے لیے گرانقدر خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔اس موقع پر موجود عوامی نشنل پارٹی کے سابق صدر اور سنیئر رہنما ریٹائرڈ صوبیدار میجر قربان علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک خبر گردش کررہی ہے کہ اے این پی اپر چترال میں کسی پارٹی کی حمایت کررہی ہے۔یہ شاید کسی کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے پارٹی کا فیصلہ ہرگز نہیں۔اے این پی ایک منظم اور اصول پسندجماعت ہے ۔ان کا کوئی بھی فیصلہ باہمی مشاورت اور اتفاق سے کیا جاتا ہے نہ کہ فرد واحد فیصلہ مسلط کرتاہے۔لہذا اس بے بنیاد خبر کی ہم بحیثیت ورکر تردید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز لال کو جب سے میں جانتا ہوں وہ عوامی مسلے پر آواز اٹھاتا رہتا ہے وہ ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں ۔دوسرے مقررین میں سنیر لیگی رہنما عارف اللہ،بزرگ لیگی شخصیت عبدالرحمٰن ،ریٹائرڈ صوبیدار عبدالجلال و دیگر شامل تھے۔تحصیل چیرمین امیدوار پرویز لال شرکاء سے مخاطب ہو کر کہا کہ جو لوگ آج آپ کے حقوق کے تحفظ کے دعویدار ہیں ۔اپ بخوبی جانتے ہیں کہ آج تک آپ کے حقوق کے لیے کتنے آواز اٹھائے ہیں۔جب بھی عوام کے حقوق کی بات آتی ہے وہ مصلحت کا شکار ہوتے ۔مصلحت کا شکار لیڈر کبھی بھی عوام کی حق کے لیے آواز بلند نہیں کرتا۔مد مقابل امیدوار اس پہلے آپ کے ووٹوں پر منتخب ہوئے ہیں۔ان کی کارکردگی آپ پر واضح ہیں۔اپ دوبارہ ازمانے کی ضرورت نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس وقت آپ بخوبی سمجھتے ہیں کہ اپ کو آپ کے حقوق دلانے کی صلاحیت کس امیدوار کے پاس ہے لہذا ایک بار اسے خدمت کا موقع دےدے انشاء الله آپ مایوس نہیں ہونگے۔ اپنے صدراتی خطاب میں جے یو آئی کے رہنما مولانا فدا الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے پیارے ملک پاکستان کی فکر لاحق ہونا چاہیے کہ اس وقت موجودہ حکمران اپنے غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو مشکلات کی جس دلدل میں پھنسایا ہے۔اس کا آپ سب کو اندازہ ہے قائد جمیعت مولانا فضل الرحمٰن شروغ دن سے یہ کہتے ائیے ہیں کہ عمران خان پاکستان کے لیے خطرہ ہے اور ایک سازش کے تحت حکومت اس کو دی گئی ہے جو آج لفظ بہ لفظ درست ثابت ہورہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ایک محب وطن پاکستانی ہے ۔قائد جمیعت اور نواز شریف اس ملک کو بچانے کے لیے ایک صف پر ہیں اس بلدیاتی انتخابات میں اتحاد اس کی کڑی ہے لہذا عملی طورپر اس اتحاد کو مضبوط اور امیدواروں کو کامیاب کرنے کی اشد ضرورت ہے ہم عہد کرتے ہیں کہ اس بلدیاتی انتخابات میں اپنے متفقہ امیدواروں کو کامیاب کرکے اپنے قیادت کو پیغام دینگے کہ ملک پاکستان کی سالمیت کے خاطر اپ کے ہر فیصلے کو ہم قبول کرتے ہیں۔اخر میں جنرل سکرٹری مسلم لیگ نواز پرنس سلطان الملک نے نوجوان کاروباری شخصیت انعام الامین کا شکریہ ادا کیا کہ یہ پروگرام ان کے اخلاص اور محبت کے طفیل خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوا۔ یاد رہے کہ انعام الامین چترال کے مقبول و معروف نوجوان کاروبای شخصیت ہیں۔ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں خود بھی تحصیل چیرمین شپ مستوج کے امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی فارم لے چکے تھے لیکن پرویز لال کو پی ایم ایل این کی ٹیکیٹ ملنے پر ان کے حق میں دستبردار ہوکر ہر فوروم پر پرویز لال کی سپورٹ کررہے ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔