صابر اینڈ کو کی طرف سےبونی میں جدید سہولت سے اراستہ ٹرانسپورٹ اڈے کا افتتاح۔

اپرچترال(ذاکر محمدزخمی)بدلتے ہوئے حالات کے مطابق علاقے میں مختلف سہولیات کا اضافہ وقت کی ضرورت ہے اس میں خوب سے خوب تر کا رحجان پیدا ہوکر عوام کی سہولت کا باعث بنتا ہے۔ٹرانسپورٹ انسانی زندگی کا اہم ترین شعبہ ہے خصوصاً چترال جیسے پاسماندہ ترین اور خراب روڈ پر بہتر سفری سہولت فراہم کرنا کوئی معمولی بات نہیں ۔صابر اینڈ کو چترال کے جانے پہچانے شخصیت ہیں۔ٹرانسپورٹ چلانے کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتا ہے جنہوں نے اپنے سروس کو اگے بڑھاتے ہوئے بونی میں پی ٹی ڈی سی ہوٹل کے نزدیک اڈے کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ٹرانسپورٹروں کے علاوہ علاقے کے معززین اور مختلف شعبہ سے وابستہ افراد کو مدعو کیے گئے تھے۔ بدست قاضی غلام ربانی اور سابق وی سی ناظم سلامت خان فیتہ کاٹ کر افتتاح کیاہوا ۔بونی میں اس وقت سب سےزیادہ مسلہ پارکینگ کا ہے۔ٹی ایم اے اڈہ سیمت پرانا اڈہ تو موجود ہے لیکن پھر بھی ٹریفک روز بروز بڑھتا جا رہا ہے ۔مجبوراً تنگ بازار پارکینگ کے طوپر استعمال کیا جاتا ہے۔جو رش کو کنٹرول کرنے کے لیے نا کافی ہے۔اس طرح کی سہولت میں اضافےخیر سے خالی نہیں۔قاضی غلام ربانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہنے کو ایک اڈہ کھولا گیا لیکن اس میں نفع نقصان کے ساتھ خدمت خلق کی جذبے پیش نظر رکھا جائے تو دنیا اخرت دونوں میں کامیابی ہے یہاں بچے بوڑھے خواتین بیمار،غریب سب سے واسطہ پڑتا ہے۔ ان کے ساتھ حسن برتاو ان کی عزت نفس کا خیال رکھنا کسی مجبور کی مجبوری کو مد نظر رکھنا بھی ایک عبادت اور خدمت خلق ہے۔امید ہے کہ ان کابھر پور خیال رکھا جائیگا ۔صابر اینڈ کو کے اونر صابر نے کہا کہ میں کاروبار کے ساتھ وابستہ اس بنیاد پر ہوں کہ خدمت خلق کا جذبہ بھی اس میں شامل ہو۔ انہوں نے یقین دلایا کہ انشاء الله خوش اخلاقی اور خیر کی نیت سب کچھ کیا جائیگا شکایت کا موقع نہیں دی جائیگی۔پھر بھی کہیں کمی خامی نظر آئی تواس کا ازالہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا ہمارے طرف سے یہ سہولت چترال اور پشاور میں دستیاب ہوگی اور عنقریب گرم چشمہ میں بھی سہولت فراہم کی جائیگی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔