اقبال مراد….. ایک مدبر، منتظم اور خدمت گار شخصیت…تحریر:وزیر شاکر ثمرقندی

ویلج کونسل زنگلشٹ،واشچ سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی و سیاسی شخصیت اقبال مراد صاحب اس بار جنرل کونسلر سیٹ کیلئے حلقہ واشچ سے میدان میں ہیں۔

اقبال مراد صاحب پیپلز پارٹی سے نظریاتی تعلق رکھتے ہیں۔ وہ میدان سیاست کے پرانے کھلاڑی ہیں اور سیاست سے ان کی عملی وابستگی اسٹوڈنٹ لائف سے ہی ہے۔ وہ گورنمنٹ ڈگری کالج چترال پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) کے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے۔ 1986ء میں وہ جب سیکنڈ ایئر کے اسٹوڈنٹ تھے، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سکریٹری بنے۔ 1992ء میں گورنمنٹ ڈگری کالج چترال پی ایس ایف کے صدر بھی رہے۔ 1994ء میں ڈسٹرکٹ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے جنرل سیکٹری بنے، بعد میں ڈسٹرکٹ کابینہ میں جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر رہے۔2021 سے تاحال پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اپر چترال تحصیل تورکھو موڑکھو کے سینئر نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ان کی نظریاتی پختگی اور وفاداری کا یہ عالم ہے کہ اسٹوڈنٹ لائف سے لیکر اب تک وہ پورے اطمینان اور اعتماد سے پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں۔
سخت سے سخت حالات میں بھی انہوں نے پارٹی وابستگی نہیں چھوڑی۔ حالانکہ ان کے ساتھ پیپلز پارٹی میں جڑنے والے بہت سے حضرات حالات کی رو میں بہہ کر نظریے اور وفا داری کا سودا کرکے دوسری پارٹیوں میں چلے گئے۔ ان کے پاس بھی موقع تھا مگر ان کے ضمیر نے کبھی لالچ کے باعث یا مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنا گوارا نہ کیا۔

اقبال مراد نے پارٹی سے مضبوط تعلق کی بنیاد پر تمام انتخابات میں پارٹی کے نامزد نمایندوں کا بھرپور ساتھ دیا، جن میں مرحوم مولائی محمد ولی ایم پی اے، مرحوم سید عبدالعفور شاہ صاحب، مرحومہ بیگم نصرت بھٹو صاحبہ، پیار علی الانہ صاحب، میجر ریٹائرڈ احمد سید صاحب، شہزادہ نثار جیلانی صاحب، ریٹائرڈ پی ایم جی سردار علی صاحب،مرحوم سابق ایم پی اے زین العابدین صاحب،ایم پی اےسید سردارحسین صاحب،سابق ایم پی اےسلیم خان صاحب،ایڈوکیٹ محمد حکیم صاحب،بیگم شہزادہ سلیمان صاحبہ، سابق ایم پی اے غلام محمد صاحب وغیرہ ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ دن رات محنت کر کے پارٹی پلیٹ فارم پر ان کی الیکشن مہم چلائی۔

اقبال مراد صاحب کی پارٹی کیلئے ان انتھک خدمات کے صلے میں پارٹی نے 2002 کے انتخابات میں شھزادہ نثار جیلانی کے ساتھ ایم پی اے سیٹ کیلئے انہیں کورنگ کنڈیڈیٹ بھی نامزد کیا۔

اقبال مراد صاحب پارٹی عہدوں کے علاوہ بھی مختلف سماجی شعبوں میں عوام کی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں۔

1) : 2007 میں واشچ میں برف کے تودے گرنے کی وجہ سے 44 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کی وجہ سے گاؤں کا پورا انفراسٹرکچر برباد ہوا۔ سماجی کارکن اقبال مراد نے اس پر مختلف فورمز پر بھرپور آواز اٹھائی اور متاثرین کی امداد اور بحالی میں بنیادی کردار ادا کیا۔

2): لوکل سپورٹ پروگرام (UTDN) UPPER TORKHOW DEVELOPMENT NETWORK کے چیئرمین کی حیثیت سے علاقے کی ترقی و بہبود کیلئے نمایاں خدمات انجام دیں اور LSO کے پلیٹ فارم سے کئ ترقیاتی کام یونین کونسل کے مختلف علاقوں میں کروائے۔

3) اقبال مراد کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ضلع چترال کے کوارڈنیشن سیکرٹری رہے۔اس دوران گورنمنٹ پرائمری اور مڈل سکول میں ایڈیشنل رومز بنائے،مڈل سکول میں اسٹاف کیلئے اور ہائی سکول کے بلڈنگ کیلئے غیر معمولی جدوجہد کی۔

4) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ ادوار میں جیپ ایبل (Jeepable) پل واشچ کی مرمت،تعمیر سیل پوائنٹ گودام واشچ،واٹر سپلائی سکیم زنگلشٹ کی تعمیر و مرمت کے علاوہ نائب ناظم ویلج کونسل واشچ کے طور پر 25 گھرانوں کیلئے سولر سسٹم لگایا۔ اس کے علاوہ سول رجسٹریشن منیجمنٹ سسٹم (CRMS) کو ویلج کونسل واشچ میں منظور کروایا جس کی وجہ سے علاقے کے عوام اپنے بچوں کی رجسٹریشن،نکاح نامہ،پیدائشی سرٹیفیکٹ وغیرہ کو بنانے کیلیے بونی یا چترال جانےکی ضرورت نہیں پڑتی۔

5) اقبال مراد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق دور میں اکیاون (51) مستحق خواتین کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے کارڈ ایشو کروایا۔

6) ان کے علاوہ بحیثیت نائب ناظم ویلج کونسل واشچ جامع مسجد واشچ اور جامع مسجد زنگلشٹ کی تعمیر کیلئے فنڈز دے کر مساجد کی تعمیر کرنے میں حصہ لیا۔اس کے علاوہ کشوہت پائپ لائن،بوزند پائپ لائن،ایریگیشن پائپ واشچ پائن کیلئے چھوٹے چھوٹے فنڈز ویلج کونسل سے جاری کیا۔
7): سی ڈی ایل ڈی (CDLD) کے ذریعے واشچ بالا کے ایریگیشن چینیل کو پختہ کیا۔
8): دریائے تورکھو سے متاثر ہونے والے دیہات میں حفاظتی بند تعمیر کرایا۔

9): پی پی پی کے سابق ادوار میں روڈز کو بحال رکھنے کیلئے بوزوند سے ریچ تک مختلف گاؤں سے روڈ قلی بھرتی کر کے ان کے ذریعے سال بھر روڈ کو بحال رکھا گیا۔

10):مختلف NGO کے ذریعے جنگلی اور میوہ دار پودوں کی تقسیم ۔خواتین کو ہنر سکھانے کیلیے Training دینا۔Local Veccinator مقرر کرکے،ان کے ذریعے مال مویشیوں کی Veccination کرنا۔جنگلات کی تحفظ کیلئے Forest guard بھرتی کرکے،نوجوانوں کو روزگار دیا، یہ سب ان کی کوشش محنت اور سیاسی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حکومت نے علاقے کے مسائل کو اپنے دہلیز میں حل کرنے کیلئے لوکل باڈی سسٹم بنایا ہے۔ جہاں پر بنیادی سہولیات کو عوام تک پہنچانے ، چھوٹے چھوٹے تنازعات حل کرنے صحت، ایجوکیشن پبلک ہیلتھ وغیرہ اداروں کے کاموں پر نظر رکھنے اور ان کے ساتھ مل کر علاقے میں ترقیاتی کام کرنے کیلئے ویلج کونسل کو با اختیار کر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے فل فلج دفتر سیکٹری،نائب قاصد،ٹیلیفون،
کمپیوٹر وغیرہ پورا سسٹم دیا ہے۔

ان سہولیات سے فائدہ اٹھا کر عوام کے مسائل حل کرکے ان کی زندگی میں آسانی لانے کیلئے قوم کو ایسے ہی نمائندوں کی ضرورت ہے جو
تجربہ رکھتے ہوں۔
سسٹم کو اچھی طرح جانتے ہوں۔
مخلص، دیانتدار اور جذبہ خدمت سے سرشار ہوں۔

الحمد للہ اقبال مراد بھائی ان تمام خوبیوں سے آراستہ اور علاقہ عوام کی نمائندگی کی میزان پر تمام دستیاب امیدواروں سے بہتر انتخاب ہوسکتے ہیں۔ نئے اور نا تجربہ کار لوگوں کو آزما کر ملک و قوم کو آزمائش میں ڈالنے کے بجائے
تجربہ کار، خدمت گار، مدبر، منتظم اور مخلص اور دیانتدار اقبال مراد ولیج کونسل واشیچ کیلئے بہترین ترجیح ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔