وی سی گہریت میں پی ٹی آئی کی شمولیتی پروگرام،مختلف پارٹیوں سے درجنوں افراد پی ٹی آئی میں شامل

چترال (چترال ایکسپریس) ویلج کونسل گہیریت کے پچھیلی گاؤں میں منگل کے روز 32 گھرانے پی پی پی اور جے یو آئی چھوڑ کر ہی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا اور بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو اپنے پولنگ اسٹیشن میں غیر معمولی کامیابی دلانے کا عہد کیا۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے انہیں پارٹی کے پرچم سے بنی ہوئی ٹوپی اور مفلر پہناکر انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبداللطیف، دروش کے تحصیل چیرمین شپ کے امیدوار حاجی سلطان، دیگر رہنما ارشاد مکرر، حاجی گل نواز بھی اس موقع پرموجود تھے۔ معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اعلیٰ وژن اور ولولہ انگیز قیادت پر عوام کا اعتماد اور بھروسہ بڑھتا جا رہا ہے اور آئے روز چترال کے کونے کونے میں عوام کا پی ٹی آئی میں شمولیت اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اس دور میں جس بڑے اسکیل پر ترقیاتی کام چترال میں شروع کئے گئے، ان کی نظیر ملکی تاریخ میں نہیں مل سکتی۔ اس موقع پر شرکت کرنے والوں میں مسعود الرحمٰن، تاج محمد، خلیل ماما، صلاح الدین اور دیگر شامل تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔