وزیراعلی محمود خان کی شانگلہ میں پولیس وین حادثے میں دو پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع شانگلہ میں پولیس وین کھائی میں گرنے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے جاں بحق اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔