جو امیدوار تورکہو بوزند روڈ اور تورکہو تریچ میں بجلی کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کریں اُن کی بھرپور سپورٹ کرینگے۔وقاص احمدایڈوکیٹ

چترال(چترال ایکسپریس)معروف قانون دان سماجی کارکن سی ڈی ایم کے چئیرمین وقاص احمد ایڈوکیٹ نے تورکہو تریچ روڈ فورم کی نمئندگی کرتے ہوئے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چونکہ بلدیاتی انتخابات سر پہ ہیں اور ہمارے امیدوار بھی آئے روز اپنے اپنے منشور کے ساتھ عوام کے سامنے پیش ہورہے ہیں ۔ یقیناً ہر گاوں ہر وی سی کے اپنے اپنے مسائل ہیں اور ہر کوئی اپنے مسئلے مسائل کو امیدواروں کے سامنے اس امید سے پیش کر رہے ہیں کہ شاید اس بار ان کا مسئلہ حل کیا جائے گا ۔
اًُنہوں نے کہا کہ تورکہو تیریچ روڈ فورم ( ٹی ٹی آر ایف ) بھی اپنے امیدواروں کے سامنے دو عوامی مسائل رکھ کر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرنی ہے۔ یقینا ہمارے مطالبات عام مطالبات سے کچھ مختلف ہیں کیونکہ ہم قبل ازالیکشن اپنی امیدواروں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنے وسائل کو بروئے کار لاکر ہمارے دو مطالبات
جیسے#تورکہوٹوبوزند روڈ پہ کام کا آغاز جس پر بلا جواز تاخیر کی جارہی ہے سردیاں ختم ہو چکی ہے لیکن کام شروع نھیں ہوا ہے کل کو بلدیاتی ایلکشن بہانہ ہوگا پھر رمضان پھر گرمی کا بہانہ ہوگا
#تورکہو_تیریچ میں بجلی کے دیرینہ مسئلے کا حل
بس یہی دو ہمارے عوامی مطالبات ہیں اگر یہ پورے ہو، تو یقیناً ہم بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی بھی کرائیں گے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔