جذبہ خدمت تنظیم چترال اویرکااجلاس،چھانی اویر روڈ کے لیۓ جلد از جلد فنڈ کا اجرا کیا جائے۔عبدالجبار خان

چترال(چترال ایکسپریس)جذبہ خدمت تنظیم چترال اویر کا اجلاس تنظیم کے صدر عبدالجبار خان لال کے زیرصدارت منغقد ہوا۔اجلاس کا اغاذ تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔اجلاس میں شرکا نے چھانی اویر روڈ کے لیۓ فنڈ جاری نہ کرنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے   کہا کہ جب تک ٹھیکہ دار کو فنڈ نہیں ملینگے وہ روڈ پرکیسے کام کرے گا اور ٹھیکہ دارنے اپنے بساط سے زیادہ کام کیا ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ محمود خان اور متعلقہ اداروں سے درخواست کی کہ چھانی اویر روڈ علاقہ اویر کا دیرینہ مسئلہ ہے اسکو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیۓ فنڈ جاری کیا جایۓ تاکہ ٹھیکہ دار اس پر کام کرسکے۔انںون مزید کہا کہ علاقہ اویر میں جتنے بھی کام جاری ہیں انکی ذمہ داری ہماری اولین فرض ہے۔اس میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔