پی پی پی کے تحصیل چیرمین کے امیدوار قاضی فیصل کے انتخابی مہم کے سلسلے میں گاؤں کندوجال، نرکوریت، اویریک، اور منور میں عوامی اجتماعات

چترال(چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل چیرمین کے امیدوار قاضی فیصل کے انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز سلیم خان کے آبائی گاؤں کندوجال، نرکوریت، اویریک، اور منور میں عوامی اجتماعات سے سابق ایم پی اےسردار حسین، سابق صوبائی وزیر سلیم خان، ضلعی صدرپی پی پی لوئر چترال انجینیر فضل ربی جان، قاضی فیصل، نظارہ ولی شاہ، محمد نادر شاہ اور محمد رحمان نے خطاب کیا۔ ان چاروں اجتماعات میں ہزاروں کی تعداد میں دوآبہ ویلی گرم چشمہ کے معززین اور کثیر تعداد میں نوجوانان نے شرکت کیے، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قاضی فیصل احمد کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، قائدین نے اپنے خطاب میں کہاقاضی فیصل احمد نوجوان اور سرگرم امیدوار ہے جو کہ علاقے کی ترقی کے لئے اپناپھرپورکردار ادا کریگااور گرم چشمہ کے عوام اس مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی کو  ریکارڈ ووٹ دیکر علاقے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنگے پیپلزپارٹی کو بھاری اکثریت جیت وا کردکھائینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔