دروش میں جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ نواز کا پاؤر شو، بڑی تعداد میں کارکنان کی شرکت

دروش(چترال ایکسپریس) جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ نواز کے انتخابی اتحاد نے دروش میں باقاعدہ طور پر انتخابی مہم کا آغاز کردیا، اس حوالے سے ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کیں جبکہ دونوں جماعتوں کے ضلعی قائدین بھی شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ نواز پر مشتمل اتحاد نے دروش میں ایک کارنر میٹنگ اور ریلی کے ساتھ اپنے انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلا م کے ضلعی امیر سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن، ضلعی نائب امیر قاری جمال عبدالناصر، ضلعی سیکرٹری اطلاعات قاضی محمد نسیم، مسلم لیگ کے ضلعی صدر نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ، ضلعی رہنماء عبدالولی خان ایڈوکیٹ، نور احمد خان چارویلو، تحصیل چیئرمین دروش کے امیدوار شہزادہ شوکت الملک و غیرہ نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ دونوں جماعتوں ضلع اپر اور لوئر چترال میں اتحاد کیا ہے جسے صوبائی قیادت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر چترال میں منافرت اور تعصب کی سیاست کر رہے ہیں جوکہ ذاتی مفادات کی خاطر ایک مذموم کوشش ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست ذاتیات، علاقائیت، رنگ و نسل اور زبان کی بنیاد پر نہیں ہے اور ہم معاشرے کو تقسیم کرنے والے ان عوامل کو ملک و قوم کے لئے نقصان دہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارا اتحاد مضبوط ہے اور عوام کی طرف سے بھرپور پذیرائی بھی مل رہی ہے جسکے نتیجے میں انشاء اللہ دو فریقی اتحاد کامیابی حاصل کر لے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ منفی پراپیگنڈوں پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے کارکنان بھرپور انداز میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور عوام تک اپنا پیغام پہنچا رہے ہیں، عوام بھی اپنا رائے ہمارے حق میں استعمال کریں تاکہ ان کی حقیقی نمائندگی ہو۔ انہوں نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملکی مسائل بڑھ رہے ہیں، مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، اور انہی ناکام پالیسیوں کے خلاف پی ڈی ایم میدان میں نکل چکی ہے اور انشاء اللہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اس حکومت سے نجات حاصل کر کے رہیں گے۔

دروش میں منعقد ہونے والے اس کارنر میٹنگ میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی راہنماؤں کے علاوہ تحصیل چترال کے امیر و دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔