آزاد امیدوار براۓ چیرمین تحصیل مستوج سھروردی خان کا دورہ چوینچ

آپر چترال(چترال ایکسپریس)آزاد امیدوار براۓ چیرمین تحصیل مستوج سھروردی خان چوینچ کا دورہ کیا.اس موقع پر آزاد امیدوار سھروردی خان نے علاقے کے لوگوں کے سامنے اپنا منشور پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ میری زندگی ہمیشہ درس تدریس کے شعبے میں گزری ہے۔جہاں میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کیساتھ رہا ہوں مجھے اس علاقے کے ہر مساٸل کا بخوبی علم ہے۔ علاقے کے لوگوں کو کن مساٸل کا سامنا ہے۔ہماری معیار تعلیم ہماری صحت کا شعبہ اور زندگی کے بنیادی سہولیات اب تک کیوں میسر نہیں ہیں۔اس برق رفتار دور میں ہم آج بھی زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی کا دارمدار صرف اے کے ڈی این کے سہارے پر ہے۔لیکن یہ بنیادی حقوق ہمیں فراہم کرنا سرکار کی ذمہ داری ہے ہمیں صرف غیر سرکاری اداروں کی رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔جس کے لئےہم  غیر سرکاری اداروں کے مشکور ممنون ہیں۔
لیکن ہمیں گلہ و شکوہ صرف سرکار سے ہے۔اس دور میں ہمیں ترقی سے دور رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔