وزیراعظم کے خلاف سازش ناکامی سے دوچار ہوگی اور چترال سمیت دیگر پسماندہ علاقوں میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔وزیر زادہ

چترال(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور دوسری بیرونی قوتیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے اور عوام کی خوشحالی اور ملک سے کرپشن، اقربا پروری اور لوٹ کھسوٹ کو ختم ہوتا ہوا برداشت نہیں کر سکتے اور اپنے پاکستانی ایجنٹوں کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن آخر میں انہیں منہ کی کھانی پڑے گی کیونکہ عمران خان کے ساتھ ملک کے 22غریب عوام کی دعائیں اور سپورٹ موجود ہے۔ پیر کے روز بلدیاتی انتخابات میں اتحادی پارٹی راہ حق کے رہنماؤں مولانا اکرام الدین اور مولانا سفیر کی خصوصی دعوت پر تحصیل چیرمین شپ کے امیدوار حاجی سلطان اور دیگر سینئر رہنما حاجی گل نواز اور رضیت باللہ کی معیت میں شیشی کوہ ویلی کے دورے پر مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اس وادی کو مڈکلشٹ تک ٹورسٹ زون قرار دے کر یہاں اربوں روپے مالیت کے انفراسٹرکچر فراہم کررہی ہے جس کے نتیجے میں اس وادی سے غربت کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہوگا۔ معاون خصوصی نے عوام پر زور دیتے ہوئےکہا کہ پی ٹی آئی کو کامیاب کرنے کی صورت میں اسی رفتار اور طرز پر ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا۔ اس سے قبل وادی میں پہنچنے پر معاون خصوصی وزیر زادہ اور ان کے ساتھ آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کا جگہ جگہ پر پرتپاک استقبال کیاگیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔