جمعیت علما ء اسلام تحصیل دروش کیلئے عبوری کابینہ تشکیل دی گئی

چترال(چترال ایکسپریس) جمعیت علماء اسلام ضلع چترال لوئر نے تحصیل دروش کے لئے عبوری کابینہ کی تشکیل دی ہے۔ جمعیت علماء اسلام چترال لوئر کے ترجمان قاضی محمد نسیم کی طرف سے میڈیا کو جاری کئے گئے رپورٹ کے مطابق مولانا قاری محمد یحییٰ کا تحصیل دروش کیلئے عبوری امیر اور حافظ قاری کاشف جمال کو جنرل سیکرٹری مقررکیا گیا ہے۔ دیگر عہدیداروں میں قاری ضیاء الدین سنیئر نائب امیر، مولانا جلال الدین حقانی نائب امیر، مولانا قاری ادیب الحق ڈپٹی سیکرٹری، مولانا حاجی احمد ڈپٹی سیکرٹری، مولانا خان شیرین سیکرٹری اطلاعات، ولی الرحمن جوائنٹ سیکرٹری، مولانا قاضی ظہیر الدین سیکرٹری مالیات اور مولانا غیاث الدین سالار شامل ہیں۔

یاد رہے کہ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن نے جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر تحصیل درو ش کے سابق امیر مولانا امین احمد اور جنرل سیکرٹری قاری فضل حق کو عہدوں سے برطرف کرکے انکی بنیادی رکنیت ہی ختم کردی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔