وزیر اعلی محمود خان کی پی ٹی ائی کے سرگرم کارکن بلال ساحل کے انتقال پر اظہار افسوس
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پی ٹی ائی کے سرگرم کارکن بلال ساحل کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ بلال ساحل کے انتقال کا سن کر انہیں دلی صدمہ ہوا اور وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ بلال ساحل کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص کارکن سے محروم ہوگئی ہے اور پارٹی کے لئے مرحوم کی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں