وزیراعلی محمود خان کی کوہاٹ میں گیس سلینڈر کے دھماکے سے خاتون اور بچیوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کوہاٹ کے علاقہ لنڈیوال میں گیس سلینڈر کے دھماکے سے خاتون اور بچیوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہاں سے جاری تعزیتی بیان میں وزیراعلی نے غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور انکے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ درایں اثناء وزیراعلی نے پاکستان ٹیلی ویژن،ریڈیو اور فلم کے معروف اداکار زر محمد کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحوم کی بخشش اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔