پاکستان مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے امیدوار برائے تحصیل چیرمین پرویز لال کا اوی اور میراگرام میں انتخابی کارنر میٹنگز ۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)بلدیاتی انتخابات کے سلسلے وقت کے ساتھ انتخابی مہیم میں تیزی لانے اور ہر گاؤں ہر علاقے تک رسائی کے لیے مہیم میں تیزی پیدا گئی ہے۔اس لیے آج پاکستان مسلم لیگ اور جے یو آئی کے متفقہ نامزد امیدوار برائے تحصیل چیرمین مستوج محمد پرویز لال علاقہ اوی اور میراگرام نمبر 1 میں کارنر میٹنگز منعقد کی۔ اوی میں اپر چترال کے معروف ومشہور و ناموار سیاسی شخصیت سابق چیرمین مرحوم نور عالم خان کے فرزند اقبال عالم کے ہاں میٹینگ منعقد ہوا ۔صدارت علاقے کے معتبر شخصیت ریٹائرڈ استاد علی جبار نے کی ۔جنرل سکرٹری مسلم لیگ پرنس سلطان الملک نے نظامت کی اور تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا گیا۔علاقے کی معتبرات اور نوجوان کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر میر ولی مہمانوں کو خوش امدید کہتے ہوئے پرویز لال کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز لال کی زندگی عوامی خدمت سے عبارت ہے ۔وہ ہمیشہ عوام کے لیے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔بلدیاتی الیکشن کے ذریعے اسے چیرمین شپ کے لیے منتخب کرکے اگر اسے طاقت دی جائے تو علاقے کی بہتر مفاد اس سے وابستہ ہوگی۔مقررین نے پاکستان مسلم لیگ کو حقیقی معنوں میں محسن چترال قرار دی ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ مسلم لیگ گزشتہ دورانیے میں چترال سے ان کا کوئی نمائندہ نہ ہونے کے باوجود چترال کے لیے اربوں روپے کی منصوبے دیے یہ کوئی مبالعہ نہیں سب کچھ ریکارڈ پر موجود ہیں۔ مقررین نے پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی ناقص پالیسوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے دورِ حکومت میں لاواری پراجیکٹ کو پانچ سال تک سرد خانے میں ڈالے رکھا اب ان کا امیدوار خوشکن دعووں کے ساتھ عوام کو دوکھا دے رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی بھی سب پر عیان ہے اس لیے ووٹ ڈالتے ہوئے ان کی کارکردگی کو مدنظر رکھا جائے۔صدر مخفل علی جبار نے اپنے خطاب میں حاضرین سے درخواست کی کہ امیدواروں میں اہلیت کے ساتھ عوام کے لیے خدمات کی بنیاد پر ووٹ دی جائے کہ کونسی امیدوار آسانی سے عوام کے لیے دستیاب ہے انہوں نے پرویز لال کو صحی معنوں میں نڈر اور خدمتگار قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کرنی کی درخواست کی۔ بعد میں میراگرام نمبر 1 میں کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں علاقے کے معززین اور نوجوانان نے شرکت کی۔اور بلدیاتی انتخابات پر پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ بھر تعاون کی یقین دلائی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔