ہیڈ ماسٹر ذولفقار علی خان کی أغزاز میں گورنمنٹ پراٸمری سکول وریجون میں ویلکم پارٹی۔

وریجون(چترال ایکسپریس۔۔جمشیداحمد)۔گورنمنٹ پراٸمیری سکول وریجون میں ہیڈ ماسٹر ذولفقار علی خان کے اغزاز میں ایک مختصر ولکم پارٹی تقریب منعقد ہوٸی۔جس کی صدارت ہیڈ ماسٹر جعفر یاد خان نے کی اور مہمان خصوصی معروف شخصیت یعقوب علی شاہ تھے۔تقریب کا اغازقاری افضل کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔تقریب میں اساتذہ کرام عماٸیدین علاقہ اورطلبااور طالبات نے شرکت کی۔تقریب میں قاری مصطفی ہیڈ ٹیچر ذولفقار علی خان ولنٹر ٹیچر شاہدہ پروین دیگر نے تقریر پیش کی اور عظمت اورشعیب ظفر حمد باری تعالی شعیب اختر مشاہد حسین کشمیلہ صبا رانی حلیمہ سلطان نے نعت رسول مقبول پیش کی۔علییان اور ساتھی کھوار نظم مزمیل اور صہبانے لطیفہ پیش کی۔تقریب کی نظامت کی فراٸیض ولنٹر ٹیچر حافظ علی شاہ نے انجام دیں۔اخر میں یہ تقریب صدرے محفل ہیڈ ماسٹرجعفر یادکے صدارتی خطبے اور قاری مصطفی کی دعاٸیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔