جذبہ خدمت تنظیم چترال اویر کا چھانی اویر روڈ کے لیۓ جلد از جلد فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ۔

اپر چترال(چترال ایکسپریس)جذبہ خدمت تنظیم چترال اویر کا اجلاس باغ اویر میں منغقد ہوا۔اجلاس میں علاقے کے لوگوں نے کثیر تغداد میں شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان ،ایم این اے چترال عبدالکبر چترالی ،وا ایم پی اے ہدایت الرحمان اور متعلقہ اداروں سے چھانی اویر روڈ کے جلد از جلد فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا ۔مقررین نے کہا کہ چھانی اویر روڈ ہمارا بنیادی مسلہ ہے اسکو ہر صورت بہتر سے بہترین کرنے کی کوشیش کرینگے۔ٹھیکہ دار  اپنے بساط سے زیادہ کام کرچکا ہے اس لیۓ ہم اسکے مشکور ہیں لیکن کام کی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ صدر عبدالجبار خان نے کہا کہ چھانی اویر روڈ کے لیۓ ہم نے ہر دروازہ کھٹکھٹایاہیں اور بونی دفتر جاکر متعلقہ اداروں، ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر  کو بھی اگاہ کرچکے اور انہوں نے بھی ہمیں یقین دہانی کرائی تھی۔اور انشاء اللہ ائندہ بھی اس سلسلے میں اواذ اٹھائینگے۔علاقے کی  ترقی کے لیۓ جذبہ خدمت تنظیم اپنے حصے کی خدمت انجام دے رہی ہے اور اگے بھی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔تاکہ علاقہ ترقی کرے۔اور ساتھ ہی انہون نے کہا کہ چھانی اویر روڈ کے سلسلے میں جتنے لوگ کوشیش کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ہم اچھے کو اچھا اور برے کو برا کہینگے تب ہی معاشرے میں اصلاح ہوگا۔اخر میں چھانی اویر روڈ کے لیۓ تمام اویر کے گاون کی سطح پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو کام کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ٹھیکہ دار کو درپیش مشکلات عوام تک پہنچا سکینگے ۔کمیٹی ممبران میں اصلاح الدین بروم ،ہدایت الرحمان شاہ برونز ،عبدالحکیم شاہ ،محمد عمر،کفایت اللہ ،حبیب الرحمان ،تاج الدین ،عبدالحکیم ،حبیب الرحمان بروم اور قاری محمد اللہ شامل ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔