تحصیل چیرمین دروش کے لئے اے این پی کی نامزد امیدوار خدیجہ بی بی کی مڈکلشٹ کا انتخابی دورہ

چترال(چترال ایکسپریس)تحصیل چیرمین دروش کے لئے اے این پی کی نامزد امیدوار خدیجہ بی بی نے جمعرات کے روز مڈکلشٹ کا انتخابی دورہ کیا جہاں عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما سید افتخار حسین جان، سید عابد حسین جان، سید اکبر حسین جان، بابو محمد اکرم، عباس خان اور دوسرے بھی ہمراہ تھے۔ مڈکلشٹ سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ بی بی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میں منتخب عوامی نمائندوں نے اس جنت نظیر اور دورافتادہ علاقے کو نظر انداز کیا گیا اور اس کے رہائشیوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چیرمین منتخب ہونے کے بعد وہ اس علاقے کو سب سے زیادہ ترجیح اس کی پسماندگی دور کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ سڑک اور بجلی اس علاقے کے فوری طور پر حل طلب مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مڈکلشٹ اور شیشی کوہ سے بہن بھائیوں اور بزرگوں کی کثیر تعداد نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔