امیدوار تحصیل چئیرمین تورکہو موڑکہو مولانا جاوید کا جذبہ خدمت دفتر اویر کا دورہ،کارکردگی کی تعریف ۔

اپرچترال(چترال ایکسپریس)امیدوار براۓ تحصیل چئیرمین تورکہو موڑکہو اپر چترال مولانا جاوید نے گذشتہ روزجذبہ خدمت تنظیم چترال اویر کا دورہ کیا اور تنظیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔مولانا جاوید نے کہا جذبہ خدمت تنظیم اویر کے نوجونان جو کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔بغیر لالچ کے اپنے علاقے کی خدمت یقینا اپنے علاقے سے محبت کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک لوگوں میں شعور نہیں آیۓ گا علاقہ ترقی نہیں کرسکتا۔علاقے کی ترقی کے لیۓ سبکو اپنے حصے کی قربانی دینا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس نے بھی اس تنظیم کی بنیاد رکھی لوگوں کو دعاوں کے ساتھ اسکا شکریہ ادا کرنا چاہیۓ۔انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت اور جذبہ خدمت دونوں ایک ہی مقصد کے لیۓ بنی ہے وہ ہے صرف اور صرف انسانیت کی خدمت۔ہمارے لائق جو بھی کام ہوا مل کر انسانئت کی خدمت کرینگے۔اویر امد پر جذبہ خدمت کے نوجوان اور علاقہ معززین نے اپنے مہمان کا شاندار استقبال کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔