ایون گرلز ہائی سکول میں ڈبل شفٹ پروگرام شروع کرنا حکومت کا تاریخی قدم ہے ۔ عوامی حلقے

چترال ( محکم الدین ) ایون کے عوامی حلقوں نے طالبات کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول ایون میں ڈبل شفٹ پروگرام میں ہائیر سکینڈری کلاسز شروع کرنے پرموجودہ حکومت ، محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن چترال اور پرنسپل گورنمٹ گرلز ہائی سکول ایون کا شکریہ ادا کیا ہے اور اسے حکومت کی طرف سےفروغ تعلیم کیلئے ایک تاریخی قدم قرار دیا ہے ۔ اپنے مختلف اخباری بیانات میں علاقے کے عمائدین نے کہا  کہ بڑی تعداد میں ایون یونین کونسل سے تعلق رکھنے والی طالبات حکومت کی طرف سے اس قسم کےتعلیمی سہولت کی فراہمی کا انتظار کر رہے تھے ۔ جو کہ خدا کے فضل سےاب شرمندہ تعبیر ہو چکا ہے اور چند دنوں کے اندر ہی بڑی تعداد میں طالبات نے ڈبل شفٹ پروگرام کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول ایون فرسٹ ائیر میں داخلہ لے لیا ہے اور داخلےکا یہ سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے پرنسپل گرلز ہائی سکول ایون کے اقدامات کی تعریف کی اورکہا کہ سکول پرنسپل نے سکول پیرنٹس ٹیچرکونسل سے مشاورت کرکے ڈبل شفٹ پروگرام کے لئے میرٹ پر سختی سے عمل کرتے ہوئےشفاف طریقے سے اساتذہ کی تقرری کا کام انجام تک پہنچایااور طالبات کا وقت ضائع کئے بغیر کلاسیں شروع کرنے کا موقع فراہم کیا ۔ جس کیلئے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے طالبات سےپر زور اپیل کی کہ وہ حکومت کے فراہم کردہ تعلیمی سہولت سے فائدہ اٹھانےکیلئے زیادہ سے زیادہ سکول کےڈبل شفٹ پروگرام میں داخلہ حاصل کریں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔