چترال دروش نگر میں گلفام نامی شخص کے گھرمیں آتشزدگی*
چترال(چترال ایکسپریس) چترال دروش نگر میں گلفام نامی شخص کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز ٹیم فائر وہیکلز کے ساتھ جائے حادثہ پہنچکر ایک گھنٹہ فائر فائٹگ کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا، ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، فائر فائٹگ میں ریسکیو 1122 کے 6 جوانوں اور ایک فائر وہیکل نے حصہ لیا،
فائر فائٹگ میں 7 ہزار لیٹر پانی استعمال ہوا، ریسکیو1122 کے فائر فائٹرز نےایک گھنٹہ مسلسل کوششوں سے آگ پر مکمل قابو پاکر آس پاس کے مکانات کو متاثر ہونے سے بچا لیا.
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں