شاہ برونز اویر میں بھی جذبہ خدمت تنظیم چترال کا دفتر کھول دیا گیا۔

چترال(چترال ایکسپریس)اتور20مارچ کو جذبہ خدمت تنظیم کا دوسرا دفتر شاہ برونز اویر میں کھول دیا گیا۔افتتاخی تقریب سے جذبہ خدمت یو سی اویر کے صدر عبدالجبار خان اور صدر جذبہ خدمت تنظیم شاہ برونز اویر ہدیت الرحمان نے خطاب کیا۔عبد الجبار خان نے کہا کہ جذبہ خدمت تنظیم بغیر کسی لالچ کے علاقے کے عوام کی خدمت کررہی ہیں۔جذبہ خدمت انسانیت کی خدمت کا ادارہ ہے اور انسانیت کی خدمت کرتے رہنگے ۔انہوں نے شاہ برونز اویر کے نوجوانون کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی مضبوطی کے لیۓ کردار اداکریں۔اور اپنے علاقے مین ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں۔جب تک عوام میں شعور نہیں آئے گا ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے جذبہ خدمت شاہ برونز کے صدر کو دفتر کھولنے پر مبارک باد دی اور عوام کی صحیح خدمت کرنے کے لیۓ دعا کی۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ  پرپیش اویر سے لیکر موژین تک جذبہ خدمت کے افس کھولے جایینگے اور عوام کی خدمت کرینگے۔شاہ برونز اویر پہنچننے پر یو سی صدر کا ذبردست استقبال کیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔