چترالی بچی سیمہ سلطان کی نشانہ بازی میں نمایاں کارکردگی

گلگت ( چترال ایکسپریس)گلگ بلتستان میں یوم پاکستان کی تقریباب کے سلسلے میں فورس کمانڈر ناردرن اریا کی طرف سے فائنرنگ چمپئن شب کے مقابلے ۔ چترال بونی سے تعلق رکھنےوالی بچی سیمہ سلطان کا اعزاز ۔ فائرنگ میں پہلی پوزیشن۔ ڈی جی گلگت سکاؤٹ بریگیڈئیر ضیا الرحمان نے تعریفی اسناد سے نوازا

 تفصیلات کے مطابق گلگت بلتسان میں یوم پاکستان کی تقریبات کا آغاز دھوم دھام سے ہوچکا ہے ۔ سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی اداروں میں عالمی وبا کے خاتمے کے بعد منائی جانے والی قومی تقریبات کو خاص دبدبے اور شان وشوکت کے ساتھ منایا جارہاہے ۔ پاکستان آرمی نے مارچ کی شروعات رنگا رنگ تقریات سے کی ہے جس میں کھیل ، موسیقی وغیرہ شامل ہیں لیکن ان تقریبات میں گلگت سکاؤٹ کی جانب سے FCNA فائرنگ کے مقابلوں کا انعقاد نمایاں رہا کیوں کہ ان مقابلوں میں فوج کے نشانہ بازوں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نشانہ بازی کے شوقین افراد نے حصہ لیا جن میں بچے بچیاں اور خواتین بھی شامل تھیں ۔

 بچوں میں 25 میٹر کے فاصلے پر موجود ہدف کو نشان بنانے میں سیمہ سلطان نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ سیمہ سلطان کا تعلق بونی چرویلاندہ سے ہے ۔سیمہ سلطان ایک فوجی گھرانے کی چشم و چراغ ہیں ۔ اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ پینٹگ اور فائرنگ میں شوق اور مہارت رکھتی ہیں ۔ موصوفہ نے اس سے پہلے بھی Second Muhama Ali Jinan open Shooting کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی اور میجر جنرل آصف عدنان سے سرٹیفکٹ حاصل کی تھی ۔ یاد رہے کہ سیمہ سلطان کے والد صاحب سلطان علی پاکستان آرمی میں لفٹننٹ کرنل کے عہدے پر پنجاب رینجرز کے کمانڈنٹ کے طور پر گلگت میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔