وزیراعلیٰ محمود خان کی باجوڑ میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی شدید مذمت ،دو سکیورٹی اہلکاروں اور تین شہریوں کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے باجوڑ میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکاروں اور تین شہریوں کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداءکے درجات کی بلندی اوران کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پر فائرنگ ایک انتہائی بزدلانہ فعل ہے ، اس قسم کی کاروائیوں سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔ ملک میں امن کے قیام کے لئے سکیورٹی فورسز نے بے شمار قربانیاں دی ہےں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
دریں اثناءوزیراعلیٰ نے مردان میں مکان کی چھت گرنے سے باپ اور دو کم سن بچوں کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہارکیا ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔