لوئر چترال میں موسم سرما کے بعد صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد انور الحق نے صفائی مہم کا افتتاح کیا۔
تجار یونین چترال کے صدر بشیر احمد اور نائب صدر اظہاراقبال نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ ہم چترال بازار کو صاف ستھرا رکھیں اور اس حوالے سے ہم دکانداروں کو صفائی کی ہدایت کرتے ہیں کیونکہ باہر سے آنے والا سیاح یہاں کا ماحول دیکھ کر ہمارے بارے میں اچھی یا بری رائے قائم کر سکتا ہے ۔ گویا چترال بازارایک سفیر کی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اس کو ایک ماڈل بازار کے طور پر دنیا کوپیش کریں ۔ آج بھی چترال بازار نیچے کے کئ بازاروں سے صاف ہے لیکن بہتری کا امکان ہمیشہ رہتا ہے ۔ قبل ازین ڈپٹی کمشنر لوئر کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ , ٹی ایم ے ، تجار یونین اور سکول کے طلبہ کی ایک مشترکہ ریلی نکالی گئی ۔ اس موقع پر ٹی ایم اے کی گاڑیوں میں لگے بینرز اور طلبہ کے پلے کارڈ میں ہفتہ صفائی مہم سے متعلق سلوگن درج تھے ۔واک کے موقع پر ٹی ایم اے کی نئی مشینریزکو بھی اتالیق بازار پل لایا گیا تھا ۔ہفتہ صفائی مہم میں مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں کے علاوہ اساتذہ کرام مختلف اداروں کے سربراہان اور سٹاف اور انجمن تاجران نے شرکت کی۔