یونیورسٹی آف چترال میں 23 کومارچ یوم پاکستان منایا گیا۔
چترال(چترال ایکسپریس)یوم پاکستان 23 مارچ 2022 کو یونیورسٹی آف چترال میں منایا گیا، اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس سوسائٹیز یونیورسٹی آف چترال کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، پروگرام کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر تاج الدین، پرووسٹ یونیورسٹی آف چترال تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے قیام کا نظریہ اس دن قرارداد لاہور کی صورت میں قبول کیا گیا تھا۔ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس سوسائٹیز کی جانب سے تقریری اور کوئز مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔ طلباء نے شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پر طلباء میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی گئیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں